زندگی کی ابتدا زمین نہیں مریخ پر ہوئی نئی تحقیق

اس نظریے کی تفصیلات اٹلی کے شہر فلورنس میں ہونے والی گولڈ اسمتھ میٹنگ کے دوران پروفیسر اسٹیون بینیر نے پیش کی تھی۔


Net News August 30, 2013
اس نظریے کی تفصیلات اٹلی کے شہر فلورنس میں ہونے والی گولڈ اسمتھ میٹنگ کے دوران پروفیسر اسٹیون بینیر نے پیش کی تھی۔ فوٹو وکی پیڈیا

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ زندگی کی ابتدا زمین نہیں مریخ پر ہوئی۔ نئی تحقیق سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ زمین پر زندگی شروع ہونے سے پہلے اربوں برس قبل سیارہ مریخ زندگی کی ابتدا کیلیے زیادہ بہتر جگہ رہی ہوگی۔

اس نظریے کی تفصیلات اٹلی کے شہر فلورنس میں ہونے والی گولڈ اسمتھ میٹنگ کے دوران پروفیسر اسٹیون بینیر نے پیش کی تھی۔ سائنس دان اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ زندگی کے وجود کیلیے ضروری آر این اے، ڈی این اے اور پروٹینز بنانے والے اہم مالیکیول کی تخلیق کیلیے پہلی بار ایٹمز ایک ساتھ کیسے جمع ہوئے ہونگے۔ یہ نظریہ کہ زندگی کا وجود پہلے مریخ پر ہوا تھا اور پھر وہ زمین پر آئی پہلے بھی کئی بار سامنے آ چکا ہے لیکن پروفیسر بینیر نے اس نظریے کو اور واضح کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں