پی ٹی آئی نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے

تحریک انصاف نے نئے پارٹی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے عہدے تحلیل کیے، ذرائع

تحریک انصاف نے نئے پارٹی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے عہدے تحلیل کیے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے۔


پی ٹی آئی نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کردیے جس کے بعد چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں پارٹی کے موجودہ ڈھانچے اور ونگز ختم کردیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نئے پارٹی انتخابات کے پیش نظر ملک بھر کے عہدے تحلیل کیے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین، چیف آرگنائزر، وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل سمیت پارٹی کے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے۔
Load Next Story