پنجاب اسمبلی نئے صوبوں کے کمیشن میں نام نہ دینے پر اپوزیشن کا ہنگامہ
5 روزگزرنے کے باوجودنام نہیں دیے، میاں برادران جنوبی پنجاب صوبے کیخلاف ہیں،راجا ریاض
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے اسپیکر رانا محمد اقبال کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام کیلیے کمیشن میں نام نہ دینے پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے اسپیکرکاگھیراؤکرلیا' اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ایوان کی کارروائی چلانا محال ہو گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا کہ یہ معاملہ میرے اور قومی اسمبلی کے درمیان ہے اور میں اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال کر چکا ہوں' صرف پنجاب کی بجائے ملک بھر میں جہاں صوبوں کے قیام کی ضرورت ہے اس کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے نام دیدیںگے۔
راجہ ریاض احمد نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو عدالت میں بلایا گیا تھا لیکن سیاسی گماشتوں نے ٹی وی چینلز پر آ کر کہا کہ پرویز اشرف عدالت میں نہیں جائیںگے جس پر رانا ثنا اللہ خان نے کھڑے ہو کر کہا کہ عدالت نہ جانے کی بات سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کی تھی اور یہ انہیں سیاسی گماشتہ کہہ رہے ہیں راجا ریاض نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 15دن گزرنے کے باوجود کمیشن کیلئے نام نہیں بھجوائے جس سے ثابت ہوگیا کہ (ن) لیگ کی جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے قرارداد پیش کرنا منافقت تھا،
میاں برادران جنوبی پنجاب کو الگ حیثیت نہیں دینا چاہتے اسی دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ شوکت بسرا نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے کمیشن کیلیے نام نہ دینے کا مطلب پنجاب اسمبلی کی قرارداد کو بلڈوز کرنا ہے۔