كوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی كیلئے روانہ ہوگئی

ٹرین براستہ روہڑی، ملتان لاہور سے 3 جون کو شام 6 بجے پنڈی پہنچے گی


Staff Reporter June 02, 2019
ٹرین براستہ روہڑی، ملتان لاہور سے 3 جون کو شام 6 بجے پنڈی پہنچے گی ۔ فوٹو : فائل

لاہور: كوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی كے لئے روانہ ہوگئی جو براستہ روہڑی، ملتان اور لاہور سے 3 جون کو شام 6 بجے پنڈی پہنچے گی۔

دس بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 700 سے زائد مسافروں كو لے كر براستہ سبی، سكھر، ملتان ہوتی ہوئی کل شام راولپنڈی پہنچے گی، كوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اندورن ملک اپنے پیاروں كے ساتھ عید منانے كے لئے جانے والوں كے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔

اس مو قع پر مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر ایكسپریس كو بتایا كہ انہیں ٹكٹ اور نشست مشكل سے ملی ہے مگر وہ خوش ہیں كہ انہیں اپنے پیاروں كے پاس جانے كا بذریعہ ٹرین موقع مل رہا ہے كیوں كہ ٹرانسپورٹرز نے كرائے جس قدر بڑھا ركھے ہیں ان كی ادائیگی مشكل ہے اور وہاں نشست ملنا بھی مشكل ہے جب كہ ٹرین كے ذریعے وہ اپنے گھر والوں كے ہمراہ سفر بھی با آسانی كر لیں گے۔

دوسری جانب ریلوے كوئٹہ انكوائری كے مطابق عید پر كوئٹہ سے ایک ہی ٹرین اندرون ملک كے لئے روانہ كی گئی ہے جس میں صاف ستھرے ڈبوں سمیت بہترین سہولیات فراہم كی گئی ہیں اور عید اپنے پیاروں كے ساتھ منانے والوں كے رش كو دیكھتے ہوئے بوگیوں كی تعداد بھی نو كی بجائے دس كردی ہے تاكہ زیادہ سے زیادہ مسافر فائدہ اُٹھاسكیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں