نواز شریف رنگ بدلنے کے ماہر ہیں شرجیل میمن
کبھی عدلیہ پر حملے کرتے ہیں تو کبھی عدلیہ کے ٹھیکیدار بننے کی کوشش
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں کبھی عدلیہ پر حملے کرتے ہیں تو کبھی عدلیہ کے تحفظ کے لیے خود ساختہ ٹھیکیدار بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کی ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب حکومت میں کرپشن 90 فیصد تک بڑھ چکی ہے جو کہ کرپشن کا عروج ہے اور اب نواز شریف قوم کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ان کی گردن میں ابھی تک سریا موجود ہے وہ اداروں کے مابین ٹکرائو چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اس طرح کی منفی محاذ آرائی ترک کریں اور سیاست میں قدم رکھیں ۔
انھوں نے کہا کہ فوری طور پر نواز شریف پر قائم کرپشن کے مقدمات کو چلایا جائے اور وہ اپنے بیٹوں سے کہیں کہ کرپشن کے ذریعے کمائی ہوئی رقم فوری طور پر پاکستان لائیں، پاکستان میں کرپشن کی بنیاد شریف خاندان نے ڈالی ہے۔ دریں اثناء صوبائی اطلاعات نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ حکومت تھر کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور انہیں تمام سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،تھر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ صحت کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی کہا گیا ہے کہ تھر میں مویشیوں کے علاج کے لیے اقدامات کریں اور میڈیکل کیمپس قائم کریں ۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کیا گیا ہے اور وہ اپنا کام کر رہے ہیں،تھر کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔