پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال
پٹرول 3 روپے 15 پیسے فی لٹر، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے
اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ کی تجویز پیش کی گئی ہے، سمری منظور ہونے کے بعد پٹرول 3 روپے 15 پیسے فی لٹر مہنگا ہو جائے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 50 پیسے ،ایچ او بی سی 4 روپے 5 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔