ایبٹ آباد آپریشن صدرزرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے وفاق کو نوٹس جاری

ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات سے بچنے کیلئے حسین اور شجاع پاشا پہلے ہی ملک سے جاچکے ہیں اب اگر صدر بھی۔۔۔، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 30, 2013
ایبٹ آباد آپریشن کا صدر آصف علی زرداری، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا کو پہلے سے علم تھا، درخواست گزار فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایبٹ آباد آپریشن کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست منظور کرکے وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

صدر کو صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی صدارت میں 3 رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایبٹ آباد آپریشن کا صدر آصف علی زرداری، امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا کو پہلے سے علم تھا، حسین حقانی اور شجاع پاشا پہلے ہی ملک سے جاچکے ہیں اب اگر صدر زرداری بھی ملک سے چلے گئے تو کیس رک جائے گا اس لیے عدالت صدر کو بیرون ملک جانے سے روکے۔

عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد صدر کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |