فٹبالر نیمار نے خاتون کا الزام مسترد کردیا

مجھ پر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، نیمار


AFP June 03, 2019
فٹبالر نیمار نے خاتون کا الزام مسترد کردیا فوٹو : فائل

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے خواتین کی جانب سے دست درازی کیے جانے کے الزامات کی تردید کردی۔

انھوں نے واضح کہا کہ پیرس ہوٹل میں مذکورہ خاتون کے ساتھ انھوں نے کوئی غلط بات نہیں کی تھی،دوسری جانب نیمار کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو بلیک میل کیا جارہا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ نیمار نے بغیر رضامندی کے ان سے تعلق قائم کیا تھا۔

نیمار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ مجھ پر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، یہ بڑا لفظ اور سخت الزام ہے، میرے لیے یہ حیران کن بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔