برٹش ایئرویزکا 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال

برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی


ویب ڈیسک June 03, 2019
برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی ۔ فوٹو : فائل

برٹش ائیرویز کی پرواز 11 سال بعد نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کردیا، پرواز آج نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر290 مسافروں کے ہمراہ لینڈ کرگئی۔ وفاقی وزیر ہوابازی اوردیگراہم حکومتی شخصیات نے مسافروں کا استقبال کیا۔ برٹش ایئرویز کی لندن سے اسلام آباد ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرورنے فضائی آپریشن کی بحالی پرویڈیو پیغام میں کہا کہ برٹش ائیرویز کے پاکستان میں آپریشن کے بحالی پرخوشی ہے، برٹش ائیرویز نے 2008 میں سیکورٹی کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کیا تھا، پاکستان میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری اورجمہوری حکومت پراعتماد کیا، برٹش ائیرویز کے فضائی آپریشن کے بحالی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں جب کہ آپریشن کی بحالی سے ایوی ایشن ڈویژن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھی پڑھیں:برٹش ائیر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

واضح رہے بر ٹش ایئرویز نے 10 سال قبل 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لئے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔



content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں