پنجاب میں سینماؤں تھیٹروں پرانٹرٹینمنٹ ٹیکس لگ گیا

فی ٹکٹ 20 روپے ٹیکس وصولی کیلیے ہر ضلع میں 2 سے 4افسروں پر مشتمل ٹیمیں بن گئیں


Qaiser Sherazi June 03, 2019
فوٹو: فائل

پنجاب میں سینما گھروں، سنی پلیکس اور تھیٹروں پر فی ٹکٹ 20 روپے انٹرٹینمنٹ ٹیکس لگا دیا گیا۔

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے عید الفطر پر ٹیکس وصولی کیلیے ہر ضلع میں 2 سے 4 افسروں پر مشتمل ٹیمیں بنا دیں جو انسپکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں پر مشتمل ہیں۔ محکمے کو اس مد میں ماہانہ کروڑوں روپے آمدن ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔