بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی پیغام بھیجنے پر کارروائی کا فیصلہ

احساس پروگرام پسماندہ علاقوں کیلیے ہے لیکن دائرہ کار بڑھایا جائے گا، سیاسی تقرریاں نہیں ہوںگی، معاون خصوصی


وقاص احمد June 03, 2019
تحفظ پروگرام 48 گھنٹے میں مدد کرے گا، مستحقین کا بینک اکائونٹ کھلوایا جائے گا، معاون خصوصی ثانیہ نشترکی پریس کانفرنس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و غربت مٹائو مہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی میسجز بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیاجائے گا، احساس پروگرام ریاست مدینہ کے اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔

اتوارکو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ احساس پروگرام پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلیے اچھا پروگرام ہے جو بیوائوں، یتیموں، بے گھر افراد اور غریب طلبا کیلیے ہے۔ ایسی پالیسیاں لائی جارہی ہیںکہ حکومت چھوٹی سطح پر ٹھیکے دے، پروگرام کا وقت کے ساتھ دائرہ بڑھایا جائے گا، ٹائون اور مارکیٹ کمیٹیوں میں سیاسی تقرریوں سے گریز کیا جائے گا، سماجی تحفظ کا بجٹ مسائل کے با وجود دگنا کریںگے۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ سماجی تحفظ کے اداروں کو ڈویژن سے منسلک کر دیاگیاہے۔

اس اقدام سے سماجی تحفظ کیلیے ون ونڈو آپریشن کے پروگرام میں آسانی ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے جو بھی ضرورت مند ہو اس کو ایک ہی جگہ جانا پڑے، مستحقین کی نشاندہی کیلیے ملک گیر سروے بھی جاری ہے، آئندہ سال تک سروے کے نتائج سامنے آجائیںگے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ مستحق افرادکے بینک اکائونٹ کھلوانے کا سلسلہ رواں سال شروع ہوجائے گا۔ تحفظ پروگرام میں مستحقین کو48گھنٹے میں مدد فراہم کی جائے گی، معذروں کو وہیل چیئر اور دیگر آلات فراہم کیے جائیںگے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ باہر جانے والے محنت کشوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |