مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ 5 کشمیری شہید
مزاحت کار پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر سے ایک سال قبل آئے تھے اور ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا، بھارتی پولیس کاالزام
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 5 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جب کہ مقبوضہ وادی کے اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے افراد مزاحمت کار تھے۔
بھارتی پولیس اور فوج نے گزشتہ رات سری نگر سے 35 کلو میٹر دور واقع نجوان جنگل کے قریب مشترکہ آپریشن کے دوران 5 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے جس کے متعلق مقبوضہ وادی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد مزاحمت کار تھے۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کار ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقل ہورہے تھے تاہم بھارتی فوج نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے پانچوں مزاحمت کاروں کو جاں بحق کردیا۔
مقبوضہ وادی کی پولیس کے اعلیٰ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مزاحت کار پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر سے ایک سال قبل آئے تھے اور ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔
دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد وادی میں ایک پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور حریت رہنماؤں نے احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے جنہیں روکنے کے لئے بھارتی فوج کی بھاری نفری وادی بھر میں تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کے دعوے مطابق انہوں نے گزشتہ 2 ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 28 مزاحمت کاروں کو جاں بحق کردیا ہے۔