اسکول سربراہان کو ’’عارضی اساتذہ‘‘ بھرتی کرنے کا اختیار مل گیا
ایم ایس سی اور ایم فل نوجوان بھرتی ہوںگے،20 ہزار روپے اعزازیہ ملے گا
وزارت تعلیم نے انقلابی محکمانہ تبدیلیاں لانے کی منظوری دے دی ۔ نئے مالی سال میں آن لائن تبادلوں کے بعد اب تمام درجوں کے اساتذہ کی آن لائن ترقیوں کا نظام'' ای پرموشن'' شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پنجاب بھر کے 52 ہزار، اسکولوں میں اساتذہ کی حاضریاں بھی بائیو میٹرک'' تھمب ایمپریشن'' سے ہوں گی۔
ٹائم اسکیل نظام بھی آن لائن کیا جارہا ہے، پنجاب بھر میں اساتذہ کی مجموعی طور پر 75 ہزار آسامیاں خالی ہیں ان پر ریگولر بھرتیاں مالی بحران کے باعث نہیں کی جائیں گی اس کی جگہ اسکولوں کے سربراہان کو جس سبجیکٹ کے لیے ضرورت ہے اس کے لیے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو بطور''عارضی ٹیچرز'' بھرتیوں کا اختیار دیا جارہاہے۔
ان عارضی بھرتیوں پر ایم ایس سی، ایم فل نوجوانوں کو 20 ہزار، روپے لم سم اعزازیہ دیا جائے گا، اعزازیہ کی رقم اسکول سربراہان نان سیلری بجٹ سے ادا کریں گے، صوبہ بھر میں جن سیکنڈ شفٹ کے اسکولوں کو گزشتہ 2 سال سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ان سب کو نئے مالی سال سے یہ اعزازیہ تنخواہیں دی جائیں گی جبکہ پنجاب بھر میں مزید 1100 اسکولوں میں انصاف اسکول پراجیکٹ کے تحت سیکنڈ شفٹ بھی شروع کی جارہی ہیں، یہ سیکنڈ شفٹ اسکول اپ گریڈ ہوں گے۔