پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’لاپتہ افراد کا عالمی دن‘‘ منایا جارہا ہے

سرکاری اعداد شمارکے مطابق پاکستان میں لاپتہ افرادکی تعداد تقریباً650 ہے لیکن غیرسرکاری تنظیموں کے مطابق ہزاروں میں ہے

لاپتہ افراد کاعالمی دن پہلی بار لاطینی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا میں خفیہ حراست کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے 1981 میں منایا گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج لاپتہ افراد کا عالمی دن منایا جارہا ہے جب کہ دنیا بھر میں اب تک 46 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔


لاپتہ افراد کاعالمی دن پہلی بار لاطینی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا میں خفیہ حراست کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے 1981 میں منایا گیا جس کے بعد اسے اقوام متحدہ کے تحت باقاعدہ طور پر منایا جانے لگا اور آج تک منایا جارہا ہے۔

سرکاری اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد لگ بھگ 650 ہے لیکن غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق یہ تعداد ہزاروں میں ہے، صرف بلوچستان میں لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے قائم کمیشن کو ایک ہزار سے زائد شکایات ملیں۔ حکومت کی جانب سے مارچ میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 637 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 317 کا کچھ پتہ ہی نہیں۔ لاپتہ افراد کے گھر والے اپنے پیاروں کے آنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں لیکن انہیں یہ بھی پتہ نہیں کہ ان کا پیارا زندہ ہے یا مرگیا۔
Load Next Story