رمشاکاطبی معائنہ3روزمیںرپورٹ عدالت پیش کی جائیگی

ریلیف ملنے کاامکان ہے،وکیل رمشا،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،کیس کی سماعت آج ہوگی

ریلیف ملنے کاامکان ہے،وکیل رمشا،خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل،کیس کی سماعت آج ہوگی، فوٹو : فائل

توہین مذہب کے الزام میں گرفتارعیسائی لڑکی رمشاکی ذہنی حالت جانچنے اورعمرمعلوم کرنے کے لیے اسے میڈیکل بورڈکے سامنے پیش کیاگیاہے،پولی کلینک اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد زاہدکی سربراہی میںقائم 4رکنی بورڈنے پیر کو رمشا کاطبی معائنہ کرنے کے علاوہ اس کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے،ایک گھنٹے سے زائد وقت تک طبی معائنہ کیاگیا،یہ میڈیکل بورڈ تین روزکے اندرحتمی رپورٹ متعلقہ عدالت میںپیش کرے گا۔


رمشا کے وکیل طاہرچوہدری نے بی بی سی کوبتایاکہ ان کی موکلہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 28 اگست کواسلام آبادکی مقامی عدالت میںہوگی،عدالت سے ریلیف ملنے کاامکان ہے،مذہبی ہم آہنگی سے متعلق وزیراعظم کے مشیرپال بھٹی نے اس امیدکا اظہارکیاکہ رمشاکوبہت جلدرہاکردیاجائے گاجبکہ امریکا اورفرانس نے مقدمے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے رمشا کی فوری رہائی کامطالبہ کیاہے،

ادھرحقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے رمشاکو تحفظ فراہم کرنے اورتوہین مذہب کے قوانین میںاصلاحات کا مطالبہ دہرایاہے،دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادویسٹ محمداعظم خان رمشامسیح کی درخواست ضمانت پرآج منگل کوسماعت کرینگے۔
Load Next Story