نیب احتساب کے عمل کوبلا خوف وتفریق جاری رکھے گا جسٹس ر جاوید اقبال

پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک June 03, 2019
معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہوگی، چیئرمین نیب: فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے جو احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب غیر جانبدارادارہ ہے جو احتساب کے عمل کوبلا خوف و تفریق جاری رکھے گا، پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، جس سے بتدریج نچلے درجے کی کرپشن کم ہوگی، تاثر ہے کہ نیب کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کو خوف ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدیداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کے خلاف ہے، نیب کسی طرح ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں تاہم معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنے والوں کو نیب سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔