عید الفطر پر پاکستانی فلموں کا ہالی ووڈ فلموں کے ساتھ مقابلہ

عید کے موقع پرفلم ’چھلاوا‘ اور’رانگ نمبرٹو‘ کاروباری اعتبار سے ہاٹ کیک ہیں


Qaiser Iftikhar June 03, 2019
عید میلہ میں تمام عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے ہالی وڈ فلمیں الہ دین اور گاڈزیلا کی نمائش ہوگی: فوٹو: فائل

عیدالفطرکے موقع پرنمائش کی جانے والی فلموں میں اس مرتبہ پاکستانی فلموں کا ہالی وڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ فلموں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

عید کے لئے بننے والی پاکستانی فلموں میں دو اردو، دو پنجابی اور تین پشتو فلموں شامل ہیں جبکہ ہالی وڈ کی دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستانی فلمیں جہاں فیورٹ قرار دی جارہی ہیں وہیں ہالی وڈ فلموں کے شاندار بزنس کے بھی روشن امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

عید کے موقع پراردوفلم 'چھلاوا' اور 'رانگ نمبرٹو' کاروباری اعتبار سے ہاٹ کیک ہیں جبکہ علاقائی زبانوں کی پنجابی فلم 'شریکے دی آگ، پیشی گجراں دی' اورپشتو زبان میں 'دے تہ لوفری وائی' اور 'دے تہ بدمعاش وئی' کے معاہدے سینما انتطامیہ سے طے پاچکے ہیں اورماضی کی طرح اس بار بھی علاقائی فلموں کی بھی بھرپور پروموشن کی گئی ہے۔ دوسری جانب عید میلہ میں تمام عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے ہالی وڈ فلمیں 'الہ دین' اور'گاڈزیلا' کی نمائش ہوگی، جہاں ان دونوں فلموں کی نمائش بزنس میں اہم کردارادا کرے گی، وہیں فیورٹ فلموں سے ان کا مقابلہ بھی کانٹے دار ہوگا۔

اس حوالے سے آئی ایم جی سی گروپ کے ڈائریکٹرشیخ عابد رشید کا کہنا ہے کہ عید الفطرکے موقع پر جہاں اردو اور انگریزی فلمیں ملک بھر میں دیکھی جائیں گی ، وہیں پنجابی اورپشتو فلمیں بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اچھا بزنس کرینگی۔ لیکن عید کے موقع پر اصل مقابلہ رانگ نمبر ٹو اورچھلاوا کے درمیان ہی ہوگا۔ اس لئے میں دعا گو ہوں کہ شائقین سینما گھروں کا رخ کریں اورپاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔