ڈاکیومنٹری ون ڈے ان حرم کی پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونمائی
پاکستانی ہدایتکار ابرار حسین نے ایک سال کے عرصے میں یہ ڈاکیومنٹری مکمل کی
سعودی عرب کی ڈاکیومنٹری "ون ڈے ان حرم" کی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں رونمائی کی گئی۔
کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سعودی عرب کی ڈاکیومنٹری "ون ڈے ان حرم" کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں دکھایا گیا۔
اس ڈاکیومنٹری کا ورلڈ پریمیئردبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ یہ ڈاکیومنٹری امریکا ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، ملائیشیا اوردبئی کے سینما گھروں میں دکھائی گئی جو خانہ کعبہ کے بارے میں اپنی طرز کی پہلی ڈاکیومنٹری ہے۔
پاکستانی ہدایتکارابرار حسین نے ایک سال کے عرصے میں یہ ڈاکیومنٹری مکمل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حرم شریف کو ایک موثر اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا اور ایسی معلومات فراہم کی گئیں جو آج تک نہیں دکھائی گئی تھیں۔