امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی حوصلہ افزائی کرتا ہے زلمے خلیل زاد  

پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے پاکستان مزید کچھ اقدامات اٹھاسکتا ہے، زلمے خلیل


ویب ڈیسک June 03, 2019
امریکا پاکستان اورافغانستان میں روابط اور تعاون بڑھانے میں مدد دینے کو تیارہے، زلمے خلیل: فوٹو: فائل

امریکی سفارتخانے کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے افغان مفاہمی عمل کیلئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ مکمل ہونے پرجاری بیان میں کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے پاکستانی قیادت سے افغان امن عمل میں پیش وفت پرتبادلہ خیال کیا، وہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ آفتاب کھوکھرسے ملے اورگزشتہ ماہ افغان امن عمل میں پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کیلئے پاکستان مزید کچھ اقدامات اٹھاسکتا ہے جبکہ امریکا پاکستان اورافغانستان میں روابط اور تعاون بڑھانے میں مدد دینے کو تیارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |