مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز

ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے، شوکت یوسفزئی


احتشام بشیر June 03, 2019
ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے، شوکت یوسفزئی فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دے دی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے، یہ نیا پاکستان ہے اب یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، مرکز کو اس حوالے سے تجویز دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔