کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری مختلف علاقوں میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق

پولیس نےکراچی کےمختلف علاقوں سے2دن قبل چھاپوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو بھی رہا کردیا

۔کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاون میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گلشن نورین نامی خاتون اور 5 سالہ بچی ایمان جاں بحق ہوگئی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ججز کی جانب سے اعلٰی حکام کی سرزنش اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشنز کے باوجود شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج بھی مختلف علاقوں میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے اللہ والا ٹاون میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گلشن نورین نامی خاتون اور 5 سالہ بچی ایمان جاں بحق ہوگئی۔ ادھر اورنگی ٹاون کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اعجاز جاں بحق ہوگیا ، جمشید کوارٹر کے علاقے الآصفہ گراؤنڈ کے قریب دودھ کی دکان پر فائرنگ سے حنیف نامی شخص کو موت کی نیند سلا دیا گیا جب کہ کٹی پہاڑی میں مسجد کے قریب فائرنگ سے پیرزادہ نامی شخص کوقتل کردیا گیا اورہر بار کی طرح اس بار بھی پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے دو دن قبل چھاپوں کے دوران حراست میں لئے جانے والے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو رہا کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام کارکن بے گناہ ہیں اور انھیں تفتیش کے بعد چھوڑدیا گیا ہے۔
Load Next Story