ہاکی ایشیا کپ جنوبی کوریا نے پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب چکناچور کردیا

پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عمران نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔


ویب ڈیسک August 30, 2013
پاکستان کو ورلڈکپ تک رسائی کےلیے ایشیا کپ جیتنا لازمی تھا، فوٹو: فائل

ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جسے کورین ٹیم نے دوسرے ہاف کے آغاز میں مزید ایک گول کرکے 0-2 کردیا، پاکستان کی جانب سے محمد عمران نے گول کرکے جنوبی کورین سبقت کو کم کیا تاہم مسلسل کوششوں کے باوجود بھی قومی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم نے کھیل میں 4 پنالٹی کارنرز حاصل کیے جس میں سے صرف ایک پر گول اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کامیابی پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ تک رسائی کا آخری موقع تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں