پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا


ویب ڈیسک June 03, 2019
ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا فوٹو:فائل

ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مولانا حسین احمد مدنی نے بتایا ہے کہ چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ شرعی اعتبار سے درست شہادتیں موصول ہونے پر 4 جون بروز منگل عید کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔