ڈالر کی قیمت میں اضافہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک June 03, 2019
انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے کے اضافے سے148.50 روپے کا ہوگیا: فوٹو: فائل

روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ڈالر کی قدر میں 58 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ ہفتےروپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا تاہم آج کاروبار کے آغاز میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 148.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب منی مارکیٹ کی طرح حصص بازار میں بھی اچھی خبریں نہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی طویل تعطیلات سے قبل کاروبار کے آخری روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 549 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جب کہ اختتام پرانڈیکس 469 پوائنٹس کی کمی سے 35505 کی سطح پر آگیا۔


content.jwplatform.com

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں