زمبابوے کے کھلاڑی پاکستان سے ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے راضی ہو گئے

کھلاڑیوں کی حال ہی میں بنائی جانےوالی یونین نے وعدے کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر آخری میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔


ویب ڈیسک August 30, 2013
کرکٹرز یونین نے بورڈ سے مذاکرات کے بعد کرکٹ بورڈ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں پیر تک توسیع کر دی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے کھیلنے کی حامی بھرتے ہوئے معاوضے کی ادائیگی کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں پیر تک کے لئے توسیع کر دی۔

کرکٹرز یونین نے بورڈ سے مذاکرات کے بعد کرکٹ بورڈ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں پیر تک توسیع کر دی ہے لہذاٰ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی مشکلات کا شکار کھلاڑیوں کی حال ہی میں بنائی جانےوالی یونین نے کھلاڑیوں کو وعدے کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر آخری میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا، کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعرات تک معاوضوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم جمعہ کو جب کھلاڑی ٹریننگ کے لیے میدان میں آئے تو انہیں اپنے بینک اکاؤنٹس میں رقم موصول نہ ہونے کی اطلاع ملی جس پر تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا بائیکاٹ کرکے چلے گئے۔

واضح رہے کہ زمبابوین کھلاڑیوں کی جانب سے کرکٹ بورڈ سے 5 ہزار ڈالر فی ٹیسٹ میچ، 3 ہزار ڈالر فی ایک روزہ میچ اور 15 سو ڈالر فی ٹی 20 میچ معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات میں کم معاوضوں پر اتفاق ہوا تھا، کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو 28 اگست تک تمام معاوضوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں