وزیراعظم کیلئے اژدھے کی کھال سے چپل بنانے پر 50 ہزار روپے جرمانہ
محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے چچا نورالدین کو اژدھے کی کھال والے جوتے واپس کردیے
محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر پشاور کے دکان دار چچا نورالدین کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔
وزیر اعظم کے لئے بنائے گئے جوتوں میں اژدھے کی کھال کے استعمال کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ وائلڈ لائف نے کاریگر کو جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر 50 ہزار جرمانہ کر دیا جب کہ جرم قبول کرنے اور آئندہ جوتوں میں جنگلی حیات کی کھال استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی پر جوتے واپس کردیے۔
محکمہ وائلڈ لائف پشاور کے ڈی ایف او عبد الحلیم خان کے مطابق جوتے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوانے تھے لیکن دوکاندار نے جرم قبول کرلیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت 50 ہزار جرمانہ ادا کردیا جس پر چچا نورالدین کو اژدھے کی کھال والے جوتے واپس کردئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور کے دکان دار کو وزیر اعظم کیلیے اژدھے کی کھال سے چپل بنانا مہنگا پڑگیا
عبد الحلیم خان کے مطابق چچا نورالدین سے اسٹام پیپر پر لکھوایا گیا ہے کہ وہ آئندہ جوتوں میں وائلڈ لائف کی کھالوں کو استعمال نہیں کریں گے۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار سے شروع ہوتا ہے لیکن چچا نورالدین پر اژدھے کی کھال کے استعمال پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ نورالدین نے وزیراعظم کےلیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیارکی تھی تاہم سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے اور صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے پر محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف کارروائی کی۔