اسٹیٹ بینک نے عید کیلیے 360 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے

54ارب روپے کے نوٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 30 لاکھ افراد کو جاری کیے گئے، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 03, 2019
عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سے بھی نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جائیں گے، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک نے عید کے لیے رمضان کے دوران 360ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک نے رمضان کے دوران عیدالفطر کے لیے 360 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے، جس میں سے 54 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 30 لاکھ افراد کو جاری کیے گئے، اور 100 روپے اور اس سے کم مالیت پر مشتمل 61 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سے بھی نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے جائیں گے، اور اے ٹی ایم آپریشن کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں