بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


ویب ڈیسک June 03, 2019
بجلی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کی گئی اور اس اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی قیمت کی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے، اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد اور کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 18.24 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں ایٹمی وسائل سے 7.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں