شہزادی کیلیے نازیبا کلمات اور متنازع بیان کے بعد ٹرمپ کی برطانیہ آمد

صدر ٹرمپ نے دورے سے قبل ایک انٹرویو میں شہزادی میگھن میرکل کو ’گندی‘ کہا تھا


ویب ڈیسک June 03, 2019
صدر ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے اور بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی (فوٹو : اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شہزادی میگھن مارکل کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور میئر لندن کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ دو روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے ہیں جہاں شہزادہ چارلس اور اُن کی اہلیہ نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور شاہی بندوق سے فائر کرکے سلامی بھی پیش کی گئی، بعد ازاں صدر ٹرمپ اور ملکہ برطانیہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ہمراہ اہلیہ میلانیا اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود ہیں، امریکی صدر کے دورے میں بریگزٹ ڈیل کے علاوہ خطے میں تبدیل ہوتی سیاسی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شام سے اتحادی افواج کی بحفاظت واپسی، خلیج فارس میں ایرانی مداخلت اور دیگر امور زیر بحث لائے جائیں گے۔



متنازع بیانات اور نفرت انگیز رویوں کے باعث شہرت رکھنے والے امریکی صدر نے دورہ برطانیہ سے محض دو روز قبل اخبار 'دی سن' کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادی میگھن میرکل کو 'گندی' کہا تھا جب کہ لندن آتے ہوئے دوران سفر جہاز میں ہی ٹویٹر پر لندن کے میئر صادق خان کو نااہل کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں