مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا آج پشاور میں عید منانے کا اعلان

مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا


ویب ڈیسک June 04, 2019
شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مقامی کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ فوٹو: فائل

مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی نے آج صوبائی دارالحکومت میں عید الفطر کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائی جائیں گی، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا چاند نظر آنے اور کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: مفتی پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی گئیں اور مبینہ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی صدارت میں مقامی کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔