خیبر پختون خوا حکومت کا آج عید الفطر منانے کا اعلان

صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ پورے صوبے میں ایک ساتھ عید ہو،وزیراطلاعات خیبر پختون خوا

گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان پشاور میں عید منائیں گے، شوکت یوسفزئی ۔ فوٹو : فائل

مسجد قاسم علی خان کے آج عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے بھی عید منانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے عید منانے کا فیصلہ قبائلی اضلاع کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا تاکہ انضمام کے بعد پورے صوبے بشمول قبائلی اضلاع میں ایک ہی دن عید منائی جائے، گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان پشاور میں عید منائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں :مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا آج پشاور میں عید منانے کا اعلان

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو کئی علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، شہادتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے آج عید منانے کا فیصلہ کیا، مسجد قاسم علی خان میں صوبے کے دیگر حصوں سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں، صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ پورے صوبے میں ایک ساتھ عید ہو۔

واضح رہے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی گئیں جس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story