بھارتی ڈسٹری بیوٹرز نے پاکستانی فلموں کی نمائش سے انکار کردیا

فلموں کی نمائش نہ کرنیکا فیصلہ سرحدی کشیدگی اور انتہا پسند ہندوؤں کی وجہ سے کیا گیا، ذرائع


Showbiz Reporter August 31, 2013
فلموں کی نمائش نہ کرنیکا فیصلہ سرحدی کشیدگی اور انتہا پسند ہندوئوں کی وجہ سے کیا گیا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کی یقین دہانی کروانے والے ڈسٹری بیوٹرز نے معاہدہ کرنے کے باوجود ' لائن آف کنٹرول' پر بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی فلمسازوں کو '' ریڈ سگنل '' دیدیا۔

جس کے بعد بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کا امکان دھندلاپڑنے لگا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ بھارتی ڈسٹری بیوٹرز نے بین الاقوامی معیارکی فلمیں بھارتی سینماگھروں میںنمائش کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا لیکن مقررہ شیڈول پرانھوںنے فلموں کی فی الحال نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔



ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات دن بدن کشیدہ ہورہے ہیں۔ ایسے میں یہاں پاکستانی فلموںکی نمائش کرنا گھاٹے کا سودا ہے۔ بلکہ انتہاپسند ہندو ہمیں جان سے مارڈالیں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھارتی فلموں کے امپورٹرز بنا کسی خوف کے بھارتی کلچرکوپروموٹ کرنے میںکوشاں ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت پاکستان کوسخت ایکشن لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |