مرغی پیازوکیلے سستے ہونے سے افراط زرمیں059فیصدکمی

ٹماٹر،دال چناومونگ،ایل پی جی اورچینی کے دام بھی کم،24اشیاکی قیمتوںمیں نسبتاًمعمولی اضافہ

اعدادوشمار کے مطابق29 اگست کو ختم ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 8.27 فیصدہوا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں رواں ماہ کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.59 فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ زندہ مرغی، پیاز اور کیلے کی قیمتوں میں کمی بتائی جاتی ہے۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق29 اگست کو ختم ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 8.27 فیصدہوا،ہفتہ وار بنیادوں پر 24اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 8کے نرخ میں کمی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے زندہ مرغی کی قیمت 10.42فیصد، پیاز کی 9.69 فیصد اور کیلے کی 8.50 فیصد کم ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر2.13 فیصد، دال چنا 1.54فیصد، دال مونگ 1.13فیصد، ایل پی جی 1فیصد اور چینی 0.31 فیصد سستی ہوئی، اس کے مقابلے میں جن 24اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہ نسبتاً معمولی تھا جو حساس قیمتوں کے اشاریے پر اثرانداز نہ ہوسکا۔




مثلاً سب سے زیادہ اضافہ آلو کی اوسط قیمت میں صرف 2.22فیصد ہوا جبکہ انڈے 2.04 فیصد، کپڑے دھونے کا صابن 1.29فیصد، لہسن 1.08 فیصد، گائے کا گوشت 0.99 فیصد اور ڈبل روٹی0.95 فیصد مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ گائے کے گوشت کی پکی پلیٹ، گندم، بکرے کاگوشت، انرجی سیور،گڑ، آٹا، نہانے کا صابن، نمک لاہوری (پساوکھلاہوا)، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، باسمتی ٹوٹا چاول، دال ماش، شرٹنگ، دہی، اری 6چاول، لان، سرسوں کاتیل، دال مسور اور گھی (کھلا) کی اوسط قیمتوں میں0.02فیصد سے 0.79 فیصد تک اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8 ہزار کمانے والوں کیلیے 0.49 فیصد، 12ہزارآمدنی والوں کیلیے0.53، 18 ہزار کمانے والوں کیلیے 0.57، 35ہزار تک انکم گروپ0.62 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.61 فیصد کمی ہوئی۔
Load Next Story