بجلی چوری پر4 سو کنکشنز منقطع تار ضبط لاکھوں روپے جرمانہ

12اضلاع میں حیسکو اور ایف آئی اے ٹیموں کی کارروائیاں جاری


Numainda Express August 31, 2013
جمعہ کے روز سرکل ون اور ٹو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیموں نے حالی روڈ پر واقع آٹا چکی کا کنکشن بجلی چوری پر کاٹ دیا. فوٹو: فائل

حیسکو اور ایف آئی اے ٹیموں کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز سرکل ون اور ٹو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیموں نے حالی روڈ پر واقع آٹا چکی کا کنکشن بجلی چوری پر کاٹ دیا جبکہ جامشورو کے علاقوں میں 4 سو سے زائد بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے تار ضبط کر لیا اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلیے لیٹر متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیے گئے ۔ مزید براں حیسکو کی ریکوری ٹیموں نے ریجن کے 12 اضلاع میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے جرمانے کی مد میں 10 لاکھ روپے کی وصولی کی جبکہ نادہندگان سے81 لاکھ، 60 ہزار روپے وصول کیے گئے۔



علاوہ ازیں فرائض میں غفلت برتنے پر ایک حسیکو ملازم کومعطل کر دیا گیا۔ حیسکو اور ایف آئی کی مشترکہ کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3283 بجلی کنکشن منقطع کیے گئے اور30 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ 17 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی اور2 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ نا دہندگان سے 3کروڑ روپے سے زائد اور جرمانے کی مد میں9کروڑ سے زائد روپے وصول کیے گئے۔a

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |