ملک بھر میں بوہرہ کمیونٹی آج عید الفطر منارہی ہے
نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی بقا اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
شہر قائد سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں داؤدی بوہرہ برادری سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ افراد کراچی میں بستے ہیں، کراچی میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور راولپنڈی میں بھی بوہرہ کمیونٹی کے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور ملک و قوم کی بقا اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔