کراچی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ساتھی اہلکار ہلاک

فائرنگ کرنے والے اہلکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا


Numainda Express June 04, 2019
فائرنگ کرنے والے اہلکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا فوٹو:فائل

عوامی کالونی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ساتھی اہلکار کو قتل کردیا۔

کورنگی موبائل مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق جھگڑا پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فائرنگ سے ایک شہری کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی علی رضا سے کئی بار رابطہ کیا تاہم انھوں فون ریسیو کرنے سے گریز کیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانے سے لینڈ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں ہٹائے گئے ایس ایچ او عوامی کالونی ہمایوں احمد نے بھی فون ریسیو کرنے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں