علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد پشاور جیل بھیجنے کا حکم
سی ٹی ڈی نے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا
عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سی ٹی ڈی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی وزیر کو پشاور جیل بھجنے کا حکم دے دیا۔
خیبر پختون خوا میں عید کی وجہ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث علی وزیر کو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ علی وزیر کو شمالی وزیرستان میں خڑقمر چوکی فائرنگ واقعے کے گرفتار کیا گیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔