رویت ہلال ریسرچ کونسل نے چاند اورسورج کی گردش کا 10 سالہ جدول جاری کردیا
کتاب میں چاندکی رویت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ پر موجودخامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، سیکریٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے چاند اور سورج کی گردش سے متعلق 10 سال کا جدول جاری کردیا ہے جس میں چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق سائنسی بنیادوں پر اعداد و شماردیئے گئے ہیں۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے مکمل کتاب لکھی ہے جس میں چاند اور سورج کی گردش سے متعلق سائنسی بنیاد پر تمام حسابات دیئے گئے ہیں۔ کتاب میں چاند کی رویت سے متعلق سرکاری ویب سائٹ میں موجود خامیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں 3 جون کے روز چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں چاند، سورج سے بھی دو یا تین منٹ پہلے غروب ہوچکا تھا۔ سائنسی اعتبار سے چاند دکھائی دینے (رویتِ ہلال) کےلیے سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے تاہم خیبر پختونخواہ میں یہ وقت چالیس منٹ ہونے کے بجائے منفی دو یا منفی تین منٹ تک تھا۔