جامعہ کراچی کی ویب سائٹ جزوی ہیک ڈیٹا محفوظ رہا

بھارتی ہیکرزکوششوں کے باوجود ویب سائٹ پرموجود ڈیٹاتک رسائی حاصل نہ کرسکے


Staff Reporter August 31, 2013
بھارتی ہیکرز نے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ کے ’’ڈیٹاڈی این ایس‘‘ تک پہنچ کراس کے ’’ڈومین رجسٹرار‘‘کے ’’انٹرنیٹ پروٹوکولز‘ کوتبدیل کردیا. فوٹو: فائل

بھارتی ہیکرزکی جانب سے جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ کوہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے سبب جامعہ کراچی کی ویب سائٹ جمعہ کی صبح جزوی طورپرہیک ہوگئی۔

بھارتی ہیکرز نے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ کے ''ڈیٹاڈی این ایس'' تک پہنچ کراس کے ''ڈومین رجسٹرار''کے ''انٹرنیٹ پروٹوکولز' کوتبدیل کردیا جس کوعام طورپر www.uok.edu.pk کے طورپرجاناجاتاہے، انٹرنیٹ پروٹوکولزکوہٹ کیے جانے کے سبب جامعہ کراچی کی ویب سائٹ کے صف اول پروندے ماترم کے نعرے درج کردیے گئے تاہم بھارتی ہیکرز کوششوں کے باوجود ویب سائٹ پر موجود ڈیٹاتک رسائی حاصل نہیں کرسکے جامعہ کراچی کے مین کمیونیکشن نیٹ ورک نے ویب سائٹ کو 36گھنٹوں کے لیے بند کرکے اس کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔



واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ کا ''مین سروریاہوسٹنگ سرور'' کینیڈامیں ہے اورہیکرزنے اسی مین سرورکوہٹ کیاہے، ادھر جامعہ کراچی کی جانب سے ایک اعلامیے بھی جاری کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ کوہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے بعد اسے فوری طورپر بند کردیاگیا، واضح رہے کہ ہیکرزویب سائٹ میں موجود ڈیٹا اوردیگرمواد تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تاہم مین اسکرین پر بھارتی ہیکرز کومبارکباد اوروندے ماترم کے نعروں سے ''ڈی این ایس سرور''کونقصان پہنچا،ویب سائٹ پر دیے گئے ۔

پیغام سے ظاہرہوتاہے کہ ہیکرزکا تعلق بھارت سے تھا، مذکورہ ویب سائٹ کواسکینگ کے عمل سے گزرانے کے بعد 24 سے 36گھنٹوں میں بحال کردیاجائے گا، یہ امرقابل ذکرہے کہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ہرہفتے تقریباً20لاکھ افراداستفادہ کرتے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر تقریباً اسے دوسے تین بارہیک کرنے کی بھی کوشش کی جاتی ہے جسے موثرحکمت عملی کے باعث ناکام بنادیاجاتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |