سپریم کورٹ نے کوئی درمیانی راستہ نہیں دیانصیر بھٹہ

لوٹ مارکے پیسے کوبچانے کیلیے ساراکھیل کھیلاجارہاہے،اصل مسائل کوپیچھے کردیاگیا،عمرچیمہ


Monitoring Desk August 28, 2012
لوٹ مارکے پیسے کوبچانے کیلیے ساراکھیل کھیلاجارہاہے،اصل مسائل کوپیچھے کردیاگیا،عمرچیمہ، فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نصیربھٹہ نے کہاہے کہ عدالتوں کا یہ شروع سے طریقہ ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی مقدمے کوشفاف بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹائم دے تاکہ کسی فریق کوفیصلے پراعتراض نہ ہو۔ پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کوئی درمیانی راستہ نہیں دیا وہ اپنے موقف پرقائم ہے۔حکومت معاملے کو جتنا مرضی لمبا کرلے آخرکارخط لکھنا پڑے گا۔لوڈشیڈنگ ،مہنگائی ،بیروزگاری ایسے عوامل ہیں جو جرائم کو سپورٹ کرتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما عمرچیمہ نے کہاکہ لوٹ مارکے پیسے کو بچانے کے لیے سارا کھیل کھیلا جارہاہے۔

قوم کے اصل مسائل کو پیچھے کردیاگیا۔ہم تو دوسال سے کہہ رہے ہیں کہ مڈٹرم انتخابات ہونے چاہئیں لیکن دونوں بڑی سیاسی جماعتیں یہ نہیں چاہتیں۔ایک بات تو طے ہوچکی ہے کہ جتنے بھی لوگ چاہے وفاق ہے یا پنجاب اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں وہ ڈنگ ٹپائو کی پالیسی پرچل رہے ہیں۔ماہرقانون جسٹس (ر)طارق محمود نے کہا کہ وزیراعظم راجاپرویزاشرف اتنے بھی سادہ نہیں جتنا ان کوسمجھا جارہا ہے ۔

عدالت نے ان سے کمٹمنٹ مانگی انھوں نے نہیں دی ۔راجا پرویزاشرف کی آج کی پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے ۔ سارے آنے جانے میں خط لکھنا کہیں نظر نہیں آرہا۔عدالت کے پاس آپشن بہت کم رہ گئے ہیں اور حکومت کے پاس کئی آپشن موجود ہیں۔اس مرتبہ حکومت معاملے کو اچھے انداز میں طول دینے کی کوشش کرے گی۔عدلیہ کے بارے توہین آمیزبیانات بہت افسوسناک ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں