چاند کے اعلان سمیت تمام الزامات کا جواب ایک ساتھ دوں گا مفتی منیب الرحمان

چاند دور بین سے نہیں آسمان پر نظر آتا ہے، مفتی منیب الرحمان


ویب ڈیسک June 04, 2019
چاند دوربین سے نہیں آسمان پر نظر آتا ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی۔ فوٹو:فائل

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چاند کے اعلان کے ساتھ تمام الزامات اور آرام کرنے کے مشورے پر جواب ایک ساتھ ہی دوں گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ 20 سال سے رویت ہلال کمیٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ چاند دوربین سے نہیں آسمان پر نظر آتا ہے، اور چاند کے اعلان کے لئے رویت ہلال کمیٹی ہی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد کو چاند کے اعلان پر اعتراض ہوتا ہے اور متعدد لوگوں نے مجھ پر الزامات بھی لگائے، میں چاند کے اعلان کے ساتھ ساتھ تمام الزامات اور آرام کرنے کے مشورے پر جواب دوں گا بلکہ تمام باتوں کو جواب ایک ساتھ ہی دوں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں