یمن امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما قاعیدالدہاب مارا گیا

قاعیدالدہاب عرب جزائرمیں القاعدہ سربراہ طارق الدہاب کابھائی اوریمن نژاد امریکی القاعدہ جنگجو انورالعولقی کا بہنوئی تھا

قاعیدالدہاب عرب جزائرمیں القاعدہ سربراہ طارق الدہاب کابھائی اوریمن نژاد امریکی القاعدہ جنگجو انورالعولقی کا بہنوئی تھا، فوٹو: اے ایف پی/ فائل

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔


قبائلی حکام نے بتایاکہ امریکی ڈرون طیارے نے جنوبی صوبے بائدہ میں ایک گاڑی کواس وقت نشانہ بنایاجب وہ مناصح گائوں میں سفرکررہی تھی۔ حملے میں القاعدہ رہنماقاعیدالدہاب اور 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ قبائلیوں کا کہناہے کہ الدہاب اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ماراگیا۔ عینی شاہدین نے بھی الدہاب کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ قاعیدالدہاب عرب جزائرمیں القاعدہ سربراہ طارق الدہاب کابھائی اوریمن نژاد امریکی القاعدہ جنگجو انورالعولقی کا بہنوئی تھا۔ واضح رہے کہ یمن میں 28 جولائی سے اب تک امریکانے 10ڈرون حملے کیے ہیںجن میں 40 سے زائدافراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Load Next Story