اثاثوں کی تفصیل دینے والی جماعتوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن میں 230 رجسٹرڈسیاسی جماعتیں ہیں،56 نے حسابات اور اثاثوں کی تفصیلات دیں

الیکشن کمیشن میں 230 رجسٹرڈسیاسی جماعتیں ہیں،56 نے حسابات اور اثاثوں کی تفصیلات دیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن نے آئینی مدت کے اندر اپنے اثاثوں اور پارٹی حسابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 29 اگست کی آئینی مدت ختم ہونے تک کمیشن میں کل 230 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے 56 جماعتوں نے اپنے حسابات اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔




تفصیلات جمع کرانے والی اہم سیاسی جماعتوں میں ن لیگ ، پی پی پی پی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ، جے یو آئی (ف)، جے یو پی (نورانی)، نیشنل پیپلزپارٹی، پی پی پی (ش ب)، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جماعت اہلحدیث، اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل ودیگر جماعتیں شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story