انصارالاسیر طالبان نے جیلیں توڑنے کیلیے نیاگروپ بنالیا جرمن میڈیا

مذکورہ گروپ عدنان رشیدکی نگرانی میں کام کررہاہے،ڈیرہ حملہ بھی اسی نے کیا.

مذکورہ گروپ عدنان رشیدکی نگرانی میں کام کررہاہے،ڈیرہ حملہ بھی اسی نے کیا. فوٹو: فائل

پاکستانی طالبان کاایک ایسا گروپ وجودمیں آیاہے جومختلف جیلوں میں مقیداپنے ساتھیوں کی رہائی کے پروگرام کوعملی شکل دے گا۔

اسی گروپ نے 30جولائی کوڈیرہ اسماعیل خان جیل پردھاوا بولاتھا، قبائلی علاقوں میں فعال پاکستانی طالبان کی نگرانی میں قائم ہونے والے نئے گروپ کانام انصارالاسیررکھا گیاہے۔ جرمن خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسادکھائی دیتاہے کہ عدنان رشیداب اس گروپ کی کمانڈ کررہاہے۔ 30جولائی تک کوئی بھی انتہاپسند گروپ انصارالاسیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔




طالبان کایہ گروپ پاکستان کی مختلف جیلوں پرحملوں کی منصوبہ بندی اوراس پرعمل پیراہونے کی کوششوں میں ہے۔ عدنان رشیدنوعمر لڑکوں کو جیل توڑنے کی خصوصی تربیت دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انصارالاسیر کوبنیادی سرمایہ طالبان اوردوسرے گروپ فراہم کرتے ہیں۔ اس گروپ کے 3غیرملکی ٹرینرگزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں کیے گئے ڈرون حملوںمیں ہلاک ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story