طالبان سے مذاکرات کا آغاز فائدہ بھی ہونا شروع ہوگیا سرکاری عہدیدار

ولی الرحمن کی ہلاکت کامنفی اثرزائل ہوگیا, اہلکار،لشکرجھنگوی سے تعلقات منقطع کرنے پربات ہوئی،طالبان رہنما


Net News August 31, 2013
ولی الرحمن کی ہلاکت کامنفی اثرزائل ہوگیا:اہلکار،حملے روکنے،القاعدہ،لشکرجھنگوی سے تعلقات منقطع کرنے پربات ہوئی،طالبان رہنما. فوٹو:فائل

پاکستان کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدارنے حکومت اورپاکستانی طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغازکی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ان سے پہلے ہی فائدہ ہونا شروع ہوگیا ہے، طالبان نے بھی ان ابتدائی رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پرسرکاری اہلکارنے بی بی سی کوبتایا کہ حکومت نے اس بابت بہت سا 'ہوم ورک' پہلے ہی کرلیا تھاتاہم اہلکارنے اس سے زیادہ تفصیل بتانے سے گریزکیا کہ مذاکرات سے کس قسم کافائدہ ہونا شروع ہواہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ایک امریکی ڈرون حملے میںکالعدم تحریک طالبان کے دوسرے اعلیٰ رہنماولی الرحمٰن کی ہلاکت سے مذاکراتی عمل کوجو نقصان پہنچاتھا اس کامنفی اثرزائل کردیا گیاہے اورکافی تگ ودو کے بعد رابطے بحال کردیے گئے ہیں۔



ایک سرکردہ طالبان اہلکارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ ابتدائی مذاکرات کئی مسائل پرہوئے جن میںسے ایک پاکستان میںفرقہ وارانہ حملوںکو روکنااور القاعدہ ولشکر جھنگوی جیسی تنظیموںسے تعلقات منقطع کرنا شامل تھا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے طالبان سے رابطوںکی تصدیق کی ہے۔ سرکاری اہلکارسے جب دریافت کیاگیا کہ ماضی کے مذاکرات سے یہ بات چیت کس طرح مختلف ہے توان کا کہنا تھاکہ 'آپ خوددیکھ لیںگے۔' مبصرین کے خیال میں 'فائدہ ہونے' سے بظاہر یہ محسوس ہوتاہے کہ حکومت طالبان کوکسی حدتک کارروائیاں روکنے پرآمادہ کرنے میںکامیاب ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |