کراچی تیسرے روز بھی بم برآمد سہراب گوٹھ پھر تباہی سے بچ گیا

ایک شہری نے ملبے کے ڈھیرپرمشکوک سیمنٹ بلاک دیکھ کرپولیس کواطلاع دی

ایک شہری نے ملبے کے ڈھیرپرمشکوک سیمنٹ بلاک دیکھ کرپولیس کواطلاع دی. فوٹو: فائل

شہرمیں بم نصب کیے جانے کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری رہا، سہراب گوٹھ کاعلاقہ دوسری بار بڑی تباہی سے بچ گیا، انتہائی مہارت سے بنایاگیا 14کلو وزنی بم ڈسپوزل یونٹ کے ماہرین ناکارہ بنانے میںناکام رہے جسے موقع پرہی پھاڑ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسہراب گوٹھ انسپکٹرنعیم خان نے بتایاکہ جمعے کی دوپہر 12بجے کے قریب ایک شہری نے ملبے کے ڈھیرپر مشکوک سیمنٹ بلاک دیکھ کرپولیس کواطلاع دی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کوگھیرا اوربم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کوطلب کرلیا۔




بم ڈسپوزل اسکواڈنے موقع پرپہنچ کرمعائنے کے بعدبم کو سیمنٹ بلاک بم قراردے کر ناکارہ بنانے کی کوشش کی تاہم مذکورہ بم انتہائی مہارت سے تیار کیا گیاتھا چنانچہ بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنانے کے بجائے اسے وہیں پھاڑ دیا۔ اس موقع پرپولیس نے سپرہائی وے کے دونوںٹریک کوعام ٹریفک کے لیے بند کردیا تھاجبکہ قریبی آبادی کے رہائشی افرادکو بھی وہاں سے دور کردیا گیاتھا۔ پولیس کے مطابق سیمنٹ بلاک بم میں 14 کلوگرام دھماکاخیز موادکے علاوہ ڈھائی کلوبال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے جبکہ بم کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کو12 وولٹ کی بیٹری سے منسلک کیاگیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story