راولپنڈی کی 2 احتساب عدالتیں غیراعلانیہ طور ختم

دونوں عدالتوں میں سول جج تعینات،عملہ وفاقی وزارت قانون میں بھیجا جائیگا


Qaiser Sherazi August 31, 2013
دونوں عدالتوں میں سول جج تعینات،عملہ وفاقی وزارت قانون میں بھیجا جائیگا. فوٹو: فائل

راولپنڈی کی 2 احتساب عدالتوں کو غیراعلانیہ طورپر ختم کردیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر1 اوراحتساب عدالت نمبر4 کی عدالتیں خالی کراکے ان میں سول ججزکی تعیناتی کردی گئی ہے۔

ختم کی گئی دونوں عدالتوںکافرنیچر ایک کمرے میں رکھ کرتالا لگادیا گیا ہے جبکہ عملے کی خدمات وفاقی وزارت قانون کے سپردکی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کے حکم پران دونوںعدالتوں میںسول ججز کی باضابطہ طورپر تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔



دونوں احتساب عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات احتساب عدالت نمبر2 میں ٹرانسفرکردیے گئے ہیں۔ ان دونوں عدالتوں کے ججز پہلے ہی تبدیل کرکے لاہوربھیج دیے گئے تھے۔ احتساب عدالت نمبر3 بھی جج کے تبادلے کے بعد جج سے محروم ہے۔ اس وقت صرف احتساب عدالت نمبر2 میں جج میاں الطاف حسین مہارفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں