امریکی سی آئی اے ملک کے لیے سفید ہاتھی بن گئی

پاکستان، یمن، افغانستان، افریقا میں بے نتیجہ خفیہ کارروائیوں پر اربوں ڈالرخرچ ہوئے


INP August 31, 2013
پاکستان، یمن، افغانستان، افریقا میں بے نتیجہ خفیہ کارروائیوں پر اربوں ڈالرخرچ ہوئے۔ فوٹو وکی پیڈیا

HYDERABAD: امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکانے پاکستان میںڈرون حملوں، یمن، افغانستان اورافریقا میں جاری سی آئی اے کے خفیہ آپریشنز اور ایرانی ایٹمی پروگرام کوسبوتاژ کرنے کیلیے 2.6 بلین ڈالر خرچ کیے۔

روس کے کیمیکل وارفیئر سسٹم، پاکستان میں مبینہ بائیولوجیکل اورکیمیکل لیبارٹریزکا پتہ چلانے اورایٹمی ہتھیاروںکی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے بھی امریکی سی آئی اے نے بھاری فنڈزخرچ کیے۔ امریکی اخبار نے ایڈورڈاسنوڈن سے سی آئی اے کے بلیک بجٹ کے حوالے سے حاصل کردہ 178 صفحات پرمشتمل دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ امریکی سلامتی سے متعلق پروگرام کی تفصیلات، کامیابیاں اور ناکامیوں کے حوالے سے تفصیلات بیان کی ہیں۔



دستاویزکے مطابق 16خفیہ ایجنسیوںپر مشتمل امریکی انٹیلی جنس کے اداروںمیں ایک لاکھ 7ہزار35 ملازمین کام کررہے ہیں۔ سی آئی اے کیلیے دنیابھر میںانٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کیلیے 2.3 بلین ڈالراور دنیاکے مختلف ملکوںمیں سیکیورٹی آپریشنزاور خفیہ مشنز کیلیے 2.5بلین ڈالرمختص کیے گئے جبکہ پاکستان اوریمن میں ڈرون حملوںپر 2.6 بلین کے اخراجات اٹھانا پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں