اکنامسٹ سروے خطرناک شہروں میں دمشق کا پہلا کراچی کا نمبرساتواں

اکنامسٹ سروے کے لحاظ سے رہنے کے لیے دنیاکا ناپسندیدہ ترین شہرایران کادارالحکومت تہران قرارپایا۔


Express Desk August 31, 2013
اکنامسٹ سروے کے لحاظ سے رہنے کے لیے دنیاکا ناپسندیدہ ترین شہرایران کادارالحکومت تہران قرارپایا۔ . فوٹو: وکی پیڈیا

KARACHI: معروف جریدے اکنامسٹ نے اپنے سالانہ سروے میں دنیاکے 140 بڑے شہروں کے حوالے سے اس امرکا تعین کرنے کی کوشش کی ہے کہ کون سا شہر کس حدتک قابل رہائش خوبیوں کا حامل ہے۔

اکنامسٹ گروپ کے انٹیلی جنس یونٹ نے اس ضمن میں استحکام، صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر، ثقافت اورماحولیات کے حوالے سے سوالات کیے کہ آپ کا شہر کس حدتک قابل رہائش ہے؟ اس کی کون سی بات اسے دوسروں کے مقابلے میں پرکشش بناتی ہے؟ اکنامسٹ نے تبصرہ کیاکہ اگرآپ مذکورہ بالاتمام سہولیات ان کی بہترین شکل میں چاہتے ہیں تو ممکن ہے آپ کواپنا بوریابستر باندھ کرآسٹریلیا یاکینیڈا کارخ کرناپڑے۔ یونٹ کاکہنا ہے کہ امیرممالک کے درمیانے سائزکے شہرنسبتاً کم آبادی کے حامل ہیں۔ چنانچہ 2013میں سب سے زیادہ قابل رہائش قراردیے گئے دنیاکے10بہترین شہر دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان میں سرفہرست میلبورن ہے جبکہ اس کاحریف سڈنی ہے۔ میلبورن کے لارڈمیئر رابرٹ ڈائل نے اسے اپنے لیے اعزازقرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ نتائج ہماری سیاحت اوربین الاقوامی تعلیم کے حوالے سے ساکھ میں اضافہ کریں گے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 10ناقابل رہائش شہروں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔ اس کے لحاظ سے رہنے کے لیے دنیاکا ناپسندیدہ ترین شہرایران کادارالحکومت تہران قرارپایا۔ خطرناک شہروں میں دمشق کا پہلا اورکراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ فہرست کے دیگر ملکوں بلحاظ ترتیب دوآلہ(کیمرون)، تیسرا ٹریپولی، ہرارے، لاگوس، پورٹ مورسبی اور ڈھاکا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں