متحد ہوکر معاشی بحران پر قابو پائیں گے وزیراعظم
سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکجا ہو کر معاشی بحران پر قابو پائیں گے۔
عید الفطر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پوری قوم کو میری جانب سے عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہو کر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے اور اس دوران سماج کے قدرے غریب حصے پر کم از کم بوجھ منتقل کریں گے۔
ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی کو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی پر سراہتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب اور سیکرٹری عرفان علی نے جس انداز میں بجلی چوروں کا تعاقب کیا اور نظامِ رسد میں حائل مشکلات دور کرنے کیلئے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے، ان کی کاوشوں کی بدولت قوم کو پہلی مرتبہ لوڈ شیڈنگ سے پاک رمضان جیسی بیش قیمت نعمت میسر آئی۔